قیصر احمد شیخ ایف بی آر کے حکام کی طلبی یقینی بنائیں، سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 10 جون 2016 16:34

اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے حکام قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں نہیں آتے تو بطور چیئرمین قیصر احمد شیخ ان کی طلبی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں قیصر احمد شیخ کی جانب سے ایف بی آر حکام کی قائمہ کمیٹی میں عدم شرکت کا معاملہ اٹھانے پر سپیکر نے قیصر احمد شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے حوالے سے آپ کی بات پر دونوں جانب سے تائید آئی ہے۔ آپ خود فنانس کمیٹی کے چیئرمین ہیں اگر ایف بی آر حکام کمیٹی میں نہیں آتے تو آپ ان کو طلب کرنے کی ذمہ داری پوری کریں اور کمیٹی میں ان کی طلبی یقینی بنائی جائے۔