کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی

جمعہ 10 جون 2016 16:30

اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑی ،کورم پورا ہونے پر اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران لال چند نے کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے ایوان میں گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے تک سپیکر نے ایوان کی کارروائی معطل کردی۔ کچھ دیر بعد اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :