آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے انجنوں کی خریداری اور تیاری کیلئے 14 ارب روپے مختص
جمعہ 10 جون 2016 16:29
اسلام آباد ۔ 10جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے انجنوں کی خریداری اور تیاری کیلئے 14ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے ریلوے کی سروسز بہتر ہونگی اور زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جا سکے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق پرانے انجنوں کی بحالی اور مرمت کا کام بھی جاری رہے گا ۔
(جاری ہے)
پاکستان ریلوے کو انجنوں کی کمی کا سامنا ہے جس کیلئے نہ صرف نئے انجن خریدے جائیں گے بلکہ پرانے انجنوں کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جائیگا۔
موجودہ حکومت نے ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا نے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ریلوے انفراسٹکچر کی اپ گریڈیشن کا کام بھی کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے ۔ نئے انجنوں کی خریداری اور پرانے انجنوں کی بحالی سے نہ صرف مسافر ٹرینوں بلکہ فریٹ ٹرینوں کو بھی فعال بنانے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.