پاکستان صحت کے شعبہ میں جنوبی افریقہ کی 6ارب روپے مارکیٹ کا بڑا حصہ زرمبادلہ کی صورت میں حاصل کر سکتا ہے، ہائی کمشنر نجم الثاقب

جمعہ 10 جون 2016 16:07

لاہور/ جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے کہاہے پاکستان صحت کے شعبہ میں جنوبی افریقہ کی 6ارب روپے مارکیٹ کا بڑا حصہ زرمبادلہ کی صورت میں حاصل کر سکتا ہے۔ یہ بات انہو ں نے گزشتہ روز جوہانسبرگ میں” افریقہ ہیلتھ ایکسپو2016 کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افریقہ پلان کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا جنوبی افریقہ کی دعوت پر 11پاکستانی کمپنیوں نے ”افریقہ ہیلتھ ایکسپو 2016“ میں حصہ لیا جو کہ 8جون سے 10جون تک شیڈل کیا گیا ہے ۔ایکسپو کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نجم الثاقب نے کہا کہ پاکستان ہسپتال ٹیکسٹائل ، ہنگامی ردعمل خدمات ، طبی خدمات ، نرسنگ ، انسانی وسائل کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کی مانگ سب صحارا افریقہ ریجن میں بڑھ رہی ہے ، لہذا صحت کے شعبہ سے وابستہ پاکستانی صنعتکاروں اور کاروباری افراد کو مزید مصنوعات برآمد کرنے کے مواقعے حاصل ہونگے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ ”افریقہ ہیلتھ ایکسپو “براعظم افریقہ میں صحت کے متعلق مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش ہے جو ہسپتال اور کلینک خدمات ، ہسپتال کی ضروریات اور لوازمات ، طبی سامان مینوفیکچرنگ خدمات ، طبی لوازمات ،طبی سامان مینو فیکچرنگ خدمات طبی سامانکی فراہمی ،دواسازی ،کیمیکل اور مرکبات ،ادویات جیسی اشیاء کے حوالے سے 2010سے لگائی جا رہی ہے ۔

جس کی 20سے زائد ممالک میزبانی کر چکے ہیں جن میں چائنا، ترکی ، جرمنی، فرانس اور برازیل بھی شامل ہیں ا س نمائش میں 400سے زائد کمپنیوں نے اپنے سٹالزلگا چکی ہیں سب صحار ا افریقہ اکاوٴنٹس دنیا کی کل آبادی کا 11فیصد میں پائی جانے والی24فیصد عام بیماریوں کا بوجھ برداشت کر رہا ہے اور خطے میں اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صحت کی بہتر دیکھ بھال کیلئے معاشرے کے تمام شعبوں کے درمیان2017ء تک 35بلین ڈالر کی مارکیٹ بڑھانے کیلئے تیا ر ہے ۔

لہذا صحت اور طلب کے شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے بڑے پیمانے پر کاروباری مواقعے موجود ہیں۔ایک اندازے کے مطابق آئندہ دس سالوں کے دوران ہسپتالوں میں5 سے ساڑھے 6 لاکھ نئے بستر تعمیر کئے جائیں گئے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میںآ لات ، طبی آلات ، ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :