موجودہ بجٹ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ‘ پرویز الٰہی

جمعہ 10 جون 2016 16:06

اوکاڑہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ بجٹ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ،عوام کے پیسے لوٹ کر بیرونِ ملک منتقل کر نے والی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اِنہوں نے ایم ایس ایف کے مرکزی صدر ملک حق نواز سنگلہ ،شاہد بیگ ،سردار مقصود سندھو ،راؤ صفد علی خاں،طلحہ لکھوی کے ہمراہ ملاقات کرنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کودوسال ہو گئے لیکن ابھی تک مظلوم خاندانوں کو انصاف نہیں ملا ۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ وقت دور نہیں جب اِن شہداء کا خون رنگ لا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک انتہائی افسوس نا ک ہے ۔رمضان المبارک میں بدترین لوڈ شیدنگ نے موجودہ حکمرانوں کی گڈ گورننس کے قلعی کھول دی ہے ۔