رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 10 جون 2016 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے، گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے ملزمان بھی شامل ہیں۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال ، بن قاسم ٹاؤن ، لیاقت آباد ٹاؤن ، کیماڑی اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے ملزمان بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک راکٹ ،ایک ایس ایم جی ، رائفل اورتیس بور3 پستول شامل ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔