دبئی: کوکین سمگلر دوران پروازپیٹ میں کیپسول پھٹ جانے پر ہلاک

جمعہ 10 جون 2016 16:03

دبئی: کوکین سمگلر دوران پروازپیٹ میں کیپسول پھٹ جانے پر ہلاک

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء) :دبئی کسٹمز پولیس کے مطابق ایک کوکین سمگلر جس کا تعلق نائیجیریا سے بتایا جاتا ہے دوران پرواز کوکین کے کیپسول پیٹ میں پھٹ جانے کے باعث ہلاک ہو گیا ۔جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ساتھی کے قبضے سے چالیس سے زائد کیپسول برامد کر لیئے گئے۔ کسٹمز حکام نے نائیجیرین سمگلر کو شک دوران چیکنگ شک پڑنے پر گرفتار کر لیا تھا۔ جبکہ میڈیکل چیک اَپ کے دوران اس کے پیٹ میں 772گرام کے چالیس سے زائد کیپسول پائے گئے تھے۔ کسٹمز پولیس نے جاں بحق ہونے والے سمگلر کی ڈیڈ باڈی کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :