جدہ: مشتعل ملازمین نے ”سعودی اوجر“ کمپنی کی بسوں کو آگ لگا دی،

جمعہ 10 جون 2016 15:37

جدہ: مشتعل ملازمین نے ”سعودی اوجر“ کمپنی کی بسوں کو آگ لگا دی،

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء) :چند دن پہلے بن لادن کمپنی کی بسوں کو آگ لکاگانے کا واقعے کی حدت ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ اب سعودی عرب کی دوسری بڑ ی تعمیراتی کمپنی سعودی اووجر(saudi Oger) کے ملازمین نے چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گزشتہ روز جد ہ میں اپنے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور وہاں کھڑی متعدد بسوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر مزید بسوں کو نقصان سے بچا لیا اور مظاہرین کو کمپنی کے دفتر سے دور کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق150کے قریب غیرملکی ملازمین چھ ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہوں کے خلاف رات نو بجے کمپنی کے دفتر آئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ جب انہوں نے دیکھا کہ کمپنی کی انتظامیہ ان کی طرف توجہ نہیں دے رہی تو انہوں نے قریب ہی کھڑی ہوئی گاڑیوں کو آگ لگانا شروع کر دی۔ سعودی اووجر کمپنی تیل کی قیمتیوں میں کمی سے پیدا ہونے والے بحران میں پھنسنے والی ان چند کمپنیوں میں سے ایک جنہیں ایسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مارچ کے مہینے میں وزارتِ عمل نے کئی اقدامات کئیے تھے ۔ لیکن ابھی تک متعدد کمپنیاں ان اقدامات پر عمل نہیں کر سکیں ۔وزارتِ عمل نے کمپنی کے معاملات کو دیکھنے کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔جو آئیندہ چند روز میں اپنی سفارشات پیش کر یگی۔

متعلقہ عنوان :