سات ممالک میں بھارتی سفارتخانے پاک فوج کے نعروں سے گونج اٹھے

جمعہ 10 جون 2016 15:30

سات ممالک میں بھارتی سفارتخانے پاک فوج کے نعروں سے گونج اٹھے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے مختلف ممالک میں واقع 7 بھارتی سفارت خانوں، ہائی کمیشنز اور قونصل خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرکے وہاں پاک فوج کی حمایت میں نعرے لکھ ڈالے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ای میل میں ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے انقرہ (ترکی)، ایتھنز (یونان)، میکسیکو سٹی (میکسیکو)میں قائمبھارتی قونصل خانے کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ ہیکرز نے ساپولو(برازیل)، بخارست (رومانیہ)، دوشنبے (تاجکستان) اور پیریٹوریا (جنوبی افریقا) میں قائم سفارت خانوں کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا اور خود کو 'رومانوی اور 'دخل انداز کے نام سے ظاہر کیا۔ان سفارت خانوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں ہیکرز نے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لکھا۔

(جاری ہے)

ہیکرز نے انقرہ، ایتھینز اوردوشبنے کی ویب سائٹ پر 'وی راک یو شاک، خوفزدہ مت ہو' پاکستان زندہ باد اور پاکستان کی طاقت کو محسوس کرو' جیسے نعرے لکھے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے نے اس حوالے سے کچھ بتانے سے انکار کردیا۔1998 کے بعد سے پاکستان اور بھارت کی کئی ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں۔ گزشتہ سال بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا، اس سے پہلے بھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا، اس کے علاوہ برطانیہ کی متعدد میڈیا تنظمیوں کی ویب سائٹس بھی ہیک ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :