امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو استعمال کیا، حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پرانی تنخواہ پر کام نہ کرے، امریکہ کو بتا نا چاہئے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا،بھارت اور اسرائیل ملوث ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 جون 2016 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو استعمال کیا، حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پرانی تنخواہ پر کام نہ کرے امریکہ کو بتا نا چاہئے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا،بھارت اور اسرائیل ملوث ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے، پاکستان کا وزیراعظم ہے نہ وزیرخارجہ، ملک کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہے،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے امریکہ، بھارت اور اسرائیل ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصے بعد سرتاج عزیز کو سمجھ آئی کہ امریکہ مفاد پرست ہے۔

امریکہ کو بتا دینا چاہئے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو استعمال کیا، جبکہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پرانی تنخواہ پر کام نہ کرے امریکہ کو بتا دینا چاہئے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے