ابو ظہبی: حفظان ِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چار بیکری مالکان کو جرمانہ

جمعہ 10 جون 2016 15:15

ابو ظہبی: حفظان ِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چار بیکری مالکان کو جرمانہ

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء) : ابوظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی ( اے ڈی ایف سی اے) کے عملے نے دوران انسپیکشن چار بیکری مالکان کو حفظان ِ صحت کے اصولوں کی پابند ی نہ کرنے کی بنا پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

(جاری ہے)

اے ڈی ایف سی اے کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں متعدد بیکریوں کی انسپیکشن کی گئی اور ان میں سے کچھ بیکری مالکان کو وارننگ دیں گئی جبکہ چار بیکریوں کے مالکان کو حفظانِ صحت کے اصولوں پرعمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانے عائد کیئے گئے۔

اے ڈی ایف سی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں شہریوں کو اچھی اور میعاری غذا فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ اور اسکے لیئے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے والے ہوٹلوں ،بیکریوں پر مسلسل انسپیکشن کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :