ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

جمعہ 10 جون 2016 15:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔بینک کے مطابق وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کے تحت بچھائے جانے والی 1800 کلو میٹر طویل راہ داری کے اہم حصے شور کوٹ تا خانیوال کے 64 کلو میٹر ٹکڑے کی تعمیر پر یہ رقم خرچ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، رقم سے شورٹ کوٹ تا خانیوال 4 رویا موٹروے کے بقیہ 64 کلو میٹر حصے کی تعمیر کی جائے گی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کے تحت بچھائے جانے والی 1800 کلو میٹر طویل راہ داری کے اہم حصے شور کوٹ تا خانیوال کے 64 کلو میٹر ٹکڑے کی تعمیر پر یہ رقم خرچ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے میں برطانوی مالیاتی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار انٹر نینشل ڈویلپمنٹ نے بھی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔یہ ٹرانسپورٹ راہ داری جنوب میں کراچی پورٹ سے شروع ہو کر صنعتی پیداوار اور گنجان آبادی والے اہم علاقے ، فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سے گزرتی ہوئی طورخم تک بچھائی جائے گی ۔طورخم تا کراچی پورٹ کے لیے بچھائی جانے والی 4 رویا موٹر وے میں شامل شور کوٹ خانیوال ہائی وے بقیہ 64کلو میٹر ٹکڑے کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :