چین کے قومی امتحانات میں 90 لاکھ طالبعلم حصہ لیں گے‘نقل کرنے والے طلباءکو سات سال کے لئے جیل اور تین سال کے لئے تعلیمی نظام سے بے دخل کر دیا جائے گا۔حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 14:55

چین کے قومی امتحانات میں 90 لاکھ طالبعلم حصہ لیں گے‘نقل کرنے والے طلباءکو ..

بیجنگ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) چین کے قومی امتحانات میں 90 لاکھ طالبعلم حصہ لیں گے،نقل کرنے والے طلباءکو سات سال کے لئے جیل اور تین سال کے لئے تعلیمی نظام سے بے دخل کر دیا جائے گا۔چینی طالبعلموں کو معیاری جامعات میں داخلہ لینے کے لئے ریاضی ،انگریزی اور چینی زبانوں کے علاوہ منتخب کردہ سائنس اور آرٹس کے مضامین کے امتحانات دینا پڑتے ہیں جوکہ 1950کے بعد سے مسلسل ہر سال منعقد ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی امتحانات میں ناکامی کا مطلب کم درجے کی نوکری اور خاندان کی مایوسی کو دعوت دینا ہے۔ امتحانات کی تیاری کے لئے طلبا 8 ہزار ڈالر تک کی فیس ادا کرنے کے لئے بھی تیار رہتے ہیں۔ امتحانی کمروں میں نقل روکنے کے لئے سخت نگرانی کی جاتی ہے لیکن طلباءنے خفیہ گھڑیوں سے ٹی شرٹس میں لگا خفیہ ڈیواﺅسز تک نقل کرنے کے لئے استعمال کیا ہے، تاہم گزشتہ سالوں میں حکام نے واک تھرو گیٹس امتحانی مراکز کے باہر نصب کئے تاکہ ایسے آلات کی نشاندہی کی جاسکے۔محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ جو طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا اسے سات سال سزا ہوگی اور تین سال تک کسی بھی نیشنل امتحان میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :