اسلام آباد پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ، 13افغان باشندوں سمیت 22افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جمعہ 10 جون 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 13افغان باشندوں سمیت 22افراد کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات کی بنا پر تھانہ کھنہ کی حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا جو چار گھنٹے جاری رہا اس دوران سو سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران تیرہ افغان باشندوں سمیت بائیس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے چوری کی گاڑی‘ منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔