پاکستان کا آل پارٹیز حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم احمد کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 10 جون 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم احمد کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم احمد کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم غلام محمد خان تحریک آزادی کے سرگرم رکن تھے غلام محمد خان کی کشمیریوں کے حقوق کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے مرحوم کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :