سینیٹر پرویز رشید کی اعتزاز احسن سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت حکومت اور اپوزیشن کے معاملات پر بات چیت

جمعہ 10 جون 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت حکومت اور اپوزیشن کے مختلف معاملات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹی او آرز کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اطلاعات پرویز رشید سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے چیمبر گئے اور ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ‘ جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق الله‘ سینیٹر الیاس بلور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پانامہ لیکس کے تناظر میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پائے جانے والے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں توقع ہے حکومت مثبت رویہ اختیار کرے گی۔