Live Updates

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں

جمعہ 10 جون 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں‘ کیس کی سماعت 18جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق تحریک انصاف سے تمام دستاویزات طلب کرلیں اور حکم امتناع کی کاپی اور بنک اکاؤنٹس سے متعلق تمام دستاویزات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی سماعت اٹھارہ جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے اراکین کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ آیا تو خود کارروائی کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں دونوں وکلاء کو سنا گیا ۔کمیشن نے کہا ہے کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ فنڈنگ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔ اٹھارہ جولائی کو فیصلہ نہ دیا گیا تو الیکشن کمیشن سماعت کریگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات