جدہ:2500سے زائد اموات غلط تشخیص اور طبی عملے کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئیں: رپورٹ

جمعہ 10 جون 2016 14:42

جدہ:2500سے زائد اموات غلط تشخیص اور طبی عملے کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئیں: ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): سعودی عرب میں پچھلے سال 2500سے زائد اموات ڈاکٹروں کی طرف سے غلط تشخیص طبی عملے کی ناتجرب کاری،اور غلط آپریشن کرنے کے باعث ہوئیں۔ سعودی شورہ کے رکن فیاض الشیری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف 1600کیسز درج کروائے گئے۔ جبکہ 500مقدموں میں میڈیکل ڈاکٹر، نرسوں وغیرہ پر اپنے کام میں غفلت برتنے پر فرد جرم عائد ہوئی۔

(جاری ہے)

شورہ کے رکن نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو چاہیئے کے وہ دلجمی اور توجہ سے کام کریں ۔ مریض کی تشخیص ٹھیک طریقے سے کرنی چاہیئے ۔ اور اسکا علاج بھی اتنا ہی مستند ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مملکت میں ڈاکٹروں کے لیئے کوئی ایسا طریقہ کا روضع کرنا چاہیئے جس سے صرف تجرب کار ڈاکٹر کو ہی میڈکل پریکٹس کا موقع مل سکے۔ شورہ کے رکن نے طبی کوتاہیوں کے حوالے سے سال 2014اور 2015کا موانے کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ لیکن ڈاکٹروں اور میڈیکل عملے کو اپنے پرفارنس بہتر کرنے پر زور دیا ہے۔