امریکا کی جانب سے بھارت کو نیوکلیئرسپلائرگروپ کا رکن بنانے کے لیے سفارتی حمایت کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھی نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننے کے لیے کوششیں مزید تیز کر دیں‘حمایت حاصل کرنے کے لیے روس سمیت مختلف ممالک سے رابطے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 14:40

امریکا کی جانب سے بھارت کو نیوکلیئرسپلائرگروپ کا رکن بنانے کے لیے سفارتی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) امریکا کی جانب سے بھارت کو نیوکلیئرسپلائرگروپ کا رکن بنانے کے لیے سفارتی حمایت کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھی نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننے کے لیے کوششیں مزید تیز کر دیں۔اور اس سلسلہ میں روس سمیت دنیا کے اہم ممالک سے رابطے کیے گئے ہیں۔نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے سے پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننے سے پاکستان کے لیے سول جوہری ٹیکنالوجی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا دور ہوجائیں گی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پاکستان پر سول جوہری ٹیکنالوجی کے دروازے کھل جائیں گے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موثر ہونے کی عالمی دنیا پہلے ہی معترف ہے۔ نیو کلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے سے پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر اہم مقام حاصل ہو جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ممبر بننے سے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری ہو سکیں گی اور تیز رفتار معاشی ترقی کا خواب بھی پورا ہو گا۔