ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں ‘پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘ مصدق ملک

جمعہ 10 جون 2016 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں ‘پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سخت کلامی کے خلاف ہوں خواہ وہ کسی بھی جانب سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اسمبلی میں اپنے بیان پر معذرت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں، ہم پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کر رہا، پاکستان میں صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی حکومت وسطی ایشیا کے امن کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے تاکہ خطے میں بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ پاکستانی خارجہ پالیسی درست سمت رواں دواں ہے جس کے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :