شیریں مزاری نے خواجہ آصف کیخلاف کارروائی کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا
خواجہ آصف کے الفاظ سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے ‘ایوان میں سب کے سامنے نام لیکر معافی مانگنی چاہیے تھی ‘ شیریں مزاری
جمعہ 10 جون 2016 14:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی جیسے الفاظ استعمال کرنے پر شیریں مزاری نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کے لئے اسپیکر سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے ان کی تضحیک کی اور ان کے الفاظ سے میرا استحقاق مجروح ہوا، اس لئے انہیں ایوان میں سب کے سامنے نام لے کر معافی مانگینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔شیریں مزاری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف موثر کارروائی کی جائے صرف اسمبلی کارروائی سے الفاظ حذف کردینا کافی نہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 8 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنی بات کے دوران مداخلت کرنے پر خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی کہا تھا تاہم سپیکر نے الفاظ حذف کرادیئے تھے جس کے بعد خواجہ آصف نے سپیکر کو خط لکھ کر معافی مانگ لی لیکن اپوزیش نے مطالبہ کیا تھا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں انہیں ایوان میں معافی مانگنی چاہیے جس پر خواجہ آصف نے ایوان میں آکر معانگی مانگی پھر بھی اپوزیشن مطمئن نہ ہوئی اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئی تھی ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.