فوج اور حکومت میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ‘ دونوں ایک پیج پر ہیں ‘مل کر کام کرنا چاہیے ‘ عابد شیر علی

جمعہ 10 جون 2016 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے واضح کیا ہے کہ فوج اور حکومت میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور دونوں ایک پیج پر ہیں جنھیں مل کر کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جس طرح کے حالات ہیں، ہمیں اپنی فوج کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ایک مستحکم راستے پر گامزن کیا ہے لیکن جو خامیاں ہیں ان کی ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں جنہوں نے خطے میں اس طرح کے حالات پیدا کیے۔

متعلقہ عنوان :