امریکا کولمبس نے نہیں عرب قبائلیوں نے دریافت کیا تھا۔سعودی پروفیسرکا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 14:29

امریکا کولمبس نے نہیں عرب قبائلیوں نے دریافت کیا تھا۔سعودی پروفیسرکا ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) سعودی پروفیسر کی جانب سے ایک انوکھے دعویٰ کا انکشاف کیا گیاہے کہ امریکا کولمبس نے نہیں عرب قبائلیوں نے دریافت کیا تھا۔

(جاری ہے)

پروفیسر سلیمان الدیب نے اپنی تحقیق کے جواب میں میڈیا کو بتایا کہ مختلف ممالک کے 15 ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کولوراڈو کی ایک ملٹری بیس کا دورہ کیا اور وہاں صدیوں پہلے سے لکھی گئی عبارات تھیں جن کا رسم الخط بالکل عرب قبائلی جیسا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اینگریوکی گئی عبارات دس ویں صدی کی ہیں اور انہیں ان عرب قبائل کے رسم ا لخط کو پڑھنے میں بالکل بھی مشکل نہیں آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور عرب کے علاقوں میں مختلف رسم الخط کی چٹانیں موجود ہیں جو3 ہزار سال پرانی ہیں۔جبکہ کولمبس نے 1492میں امریکہ دریافت کیا تھاتاہم سعودی پروفیسر کے دعوے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :