ایبٹ آباد روڈ پر واقع نجی بنک کی پارکنگ میں‌دھماکہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 14:28

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) : مانسہرہ میں ایبٹ آباد روڈ پر واقع نجی بنک کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ نجی بنک کے پارکنگ ایریا میں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ حکام کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پارکنگ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ البتہ دھماکے یا آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :