صدر اوباما نے افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے کے منصوبے کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 14:25

صدر اوباما نے افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء)طالبان کا مقابلہ کرنے اور افغان فورسز کی مدد کیلئے امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کئی ماہ کے مباحثے کے بعد وہائٹ ہاﺅس نے افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات میں توسیع کے منصوبے کا اعلان کردیا ہےجس کے تحت امریکی فورسز ضرورت پڑنے پرطالبان پر فضائی حملے کرسکیں گی۔

افغانستان میں اب بھی 9 ہزار 800 امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں، جو اس اعلان سے قبل افغان طالبان جنگ کا براہ راست حصہ نہیں تھے۔نئے پالیسی کے تحت افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا کہ کب افغان فورسز کا ساتھ دینا ہے۔