امریکی شہری عوامی مقامات پر ہتھیار پوشیدہ طور پر اپنے پاس رکھنے کا آئینی اختیار نہیں رکھتے۔کیلیفورنیا کی وفاقی اپیلز کورٹ کے ریمارکس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 14:25

امریکی شہری عوامی مقامات پر ہتھیار پوشیدہ طور پر اپنے پاس رکھنے کا ..

سان فرانسیسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء)کیلیفورنیا میں ایک وفاقی اپیلز کورٹ نے کہا ہے کہ امریکی شہری عوامی مقامات پر ہتھیار پوشیدہ طور پر اپنے پاس رکھنے کا آئینی اختیار نہیں رکھتے۔جمعرات کو ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ججوں کے ایک 11 رکنی پینل نے اسی عدالت کے ایک چھوٹے پینل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے میں کیلیفورنیا ریاست کے اس قانون کی پاسداری کی گئی ہے جس میں پوشیدہ طور پر اسلحہ ساتھ رکھنے کے اجازت نامے کے لیے درخواست گزار کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اسے اسلحہ رکھنے کی کیوں ضرورت ہے، مثلاً کسی ایسے شخص کے خلاف اپنا دفاع کرنا جو حقیقتاً اس کے لیے ایک خطرہ ہو۔اس مقدمے کی سماعت کیلیفورنیا کے ان شہریوں کی درخواست پر کی گئی جنہیں دو کاونٹیز میں شیرف کے محکمے نے پوشیدہ طور پر اسلحہ ساتھ رکھنے کا اجازت نامہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ان کا موقف تھا کہ شیرف امریکہ کی دوسری آئینی ترمیم کے تحت ان کے اسلحہ رکھنے کے حق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔مگر کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے ابتدائی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔