شلپا شیٹھی نے41ویں سالگرہ کا کیک خفیہ تقریب میں کاٹا

جمعہ 10 جون 2016 14:18

شلپا شیٹھی نے41ویں سالگرہ کا کیک خفیہ تقریب میں کاٹا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) بولی ووڈ سٹار شلپا شیٹھی گزشتہ روز 41 برس کی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سالگرہ کا کیک شوہر کی طرف سے ارینج کردہ خفیہ تقریب میں کاٹا۔ اداکارہ کے شوہر راج کندرا کا کہنا ہے کہ انھوں اہلیہ کی سالگرہ کے دن کو اور بھی خاص اور یادگار بنانے کے لیے خفیہ طور پر تیاریاں کی تھیں۔

(جاری ہے)

راج کندرا اداکارہ کوان کے پسندیدہ ریسٹورینٹ لے کرگئے جہاں انھوں نے سب سے پہلے انھیں پھول کا گلدستہ اور کارڈ پیش کیا۔ بعد از ان کی پسندیدہ ڈشزاور کیک کا آرڈر دیا گیا۔ شلپا شیٹھی کی جانب سے اس یادگار موقع پر لی گئی تصاویر اپنے پرستاروں کے ساتھ سماجی روابط کی سائٹس پر شیئر کی گئیں۔شلپا نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے شوہر ان سے اتنا پیار کرتے ہیں، وہ بھی ان سے بے حد محبت کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :