اکشے کمار سیکس کامیڈی فلم میں کام کرنے کے خواہش مند

جمعہ 10 جون 2016 14:18

اکشے کمار سیکس کامیڈی فلم میں کام کرنے کے خواہش مند

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) ہندی سنیما کے مشہور اداکار اکشے کمار اب سیکس کامیدی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔اکشے کمار ایکشن اور کامیڈی کے لئے مشہور ہیں انہوں نے ایکشن و کامیڈی پر مبنی کئی فلمیں کی ہیں ان کے ایکشن نے بالی وڈ میں ایکشن کا نیا دور شروع کیا ہے اور ان کی کامیڈی بھی لوگوں کو کافی پسند آتی ہے۔اب وہ چاہتے ہیں کہ انہیں سیکس کامیڈی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ ”گرم مسالہ اور گرینڈ مستی“جیسی سیکس کامیڈی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور وہ کامیاب بھی رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں اچھی اسکرپٹ ملی تو وہ ایک سیکس کامیڈی فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔اکشے نے کہا کہ وہ ناظرین کی پسند کے حساب سے کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ”میں اگر سیکس کامیڈی فلم کرتا بھی ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اصل زندگی میں بھی ولگر ہوگیا ہوں ، فلموں کا مقصد لوگوں کی تفریخ کرنا ہے بس اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :