ہالی وڈ ایکشن‘ ایڈونچر فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

جمعہ 10 جون 2016 14:18

ہالی وڈ ایکشن‘ ایڈونچر فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے ٹریلر نے دھوم مچا ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے آفیشل ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق جنگل میں ایڈونچر دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی وڈ کی تھری ڈی ایکشن‘ ایڈونچر فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو جنگل میں ایک اونچے درخت پر رہائش پذیر ہوتا ہے۔ ایک دن اچانک ان پر جنگلی درندے حملہ آور ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

حملے میں میاں اور بیوی دونوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بچہ خوش قسمتی سے بچ جاتا ہے۔ ایک مادہ گوریلا خونیں درندوں سے پہلے بچے تک پہنچ جاتی ہے اور اسے اپنی پناہ میں لے لیتی ہے۔

مادہ گوریلے کی پرورش میں بچہ بڑا ہو کر ایک طاقتور نوجوان ٹارزن بن جاتا ہے۔فلم میں ٹارزن کا کردار الیگزینڈر سکارسگرد نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں مارگوٹ روبی‘ سیموئل جیکسن شامل ہیں۔ مشہور زمانہ فلم ”ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہارو“ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ییٹس ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے ہدایتکار ہیں۔ فلم یکم جولائی کو ریلیز ہو گی۔