دبئی:آر ٹی اے کا کم آمدانی والے افراد میں سحری وافطاری کے لیئے ”مِیلز آن وِیلز “ مہم کا آغاز

جمعہ 10 جون 2016 14:17

دبئی:آر ٹی اے کا کم آمدانی والے افراد میں سحری وافطاری کے لیئے ”مِیلز ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے ) کی جانب سے اس سال کم آمدنی والے شہریوں میں سحر ی اور افطاری کے لیے کھانے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ اور اس مہم کو ” میِلز آن ویِلز “ کا نام دیا گیا۔ آر ٹی اے کے ترجمان کے مطابق انہوں نے متعدد ٹیمیں ترتیب دی ہیں ۔جو گھر گھر جا کر شہریوں کو سمارٹ کارڈ دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اور سمارٹ کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے مختلف مقامات پر دی جانے والی افطاری اور سحری کے لیئے اشیاء خوردونوش حاصل کر سکتے ہیں۔ آر ٹی اے نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو اَپ لو ڈ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آر ٹی اے کے سات سے آٹھ اہلکار مختلف گلی، محلوں میں جا کر سحری اور افطاری کے دعوت نامے تقسیم کر رہے ہیں۔ ان دعوت ناموں میں خاص طور پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے انٹری ہو سکتی ہے۔ شہریوں نے آر ٹی اے کے اس اقدام کو بہت سراہا ہے۔