متحدہ عرب امارات سے باہر رہتے ہوئے اپنا رہائشی ویزہ کیسے منسوخ کرواسکتے ہیں

جمعہ 10 جون 2016 14:12

متحدہ عرب امارات سے باہر رہتے ہوئے اپنا رہائشی ویزہ کیسے منسوخ کرواسکتے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء) : اگر آپ دبئی سے چھ ماہ کے لیئے کسی دوسرے ملک جا کر رہنا پڑ جائے تو آپ کو چاہیئے کے اپنا رہائشی ویزہ خود منسوخ کراو دیں ۔ کیونکہ ایسا نہ کراونے کی صورت میں آپ کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائے گا مگر آپ کو دوبارہ ویزہ ملنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ویزے کی منسوخی کے لیئے دبئی پاسپورٹ اتھارٹی نے بڑا سادہ سا طریقہ کا ربنایا ہو ا ہے ۔

جس پر عمل کر کے آپ بآسانی ویزہ منسوخ کراوا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جو چھ ماہ سے زائد عرصہ دبئی سے باہر رہیں ۔ ان کو اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے کچھ کاغذات چاہیئے۔
۔ سپانسر کی طرف سے ویزہ منسوخی کے لیئے دی جانے والی درخواست ای ۔فارم جس پر سپانسر کے دستخط ہو نا ضروری ہے۔

(جاری ہے)


۔اصلی پاسپورٹ یا باہر جانے کی سٹیٹمنٹ جس میں ویزے کی منسوخی کا واضع طور پر لکھا ہو۔


اگر چھ ماہ سے کم وقت کے لیئے بیرون ملک رہیں تو اس کے لیئے کیا کرنا چاہیئے۔
۔ رہائشی ای۔فارم جس پر سپانسر کے دستخط ہوں
۔سپانسر کیئے گئے فرد کے پاسپورٹ کی کاپی ۔
اسکے علاوہ آپ کے پاس یو اے ای کا ”valid“ آئی ڈی کارڈ ہو۔
یہ تمام کاغذات کے بعد آپکو ٹائیپسٹ کو 70درہم فیس دینا ہو گی۔ اور اسکے علاوہ ملک سے باہر جانے کی فیس” ڈپارچر “ 130درہم دینا ضروری ہے۔اب صرف ایک دن میں آپکا ویزہ منسوخ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :