موجودہ لکھاری تھیٹر نہیں بلکہ ٹی وی لکھ رہے ہیں، ڈاکٹر اجمل ملک

جمعہ 10 جون 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) اسٹیج کی ناموررائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں پاکستانی لکھاری تھیٹرکے لئے نہیں بلکہ ٹی وی کے لئے لکھ رہے ہیں، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھا کہ تھیٹر اگر موجودہ دور کی بات نہ کرے تو وہ تھیٹر ہی نہیں ہوتالیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جو لکھاری ہیں وہ بھی تھیٹر کے لئے لکھنے کی بجائے ٹی وی کے لئے لکھنے لگ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انسان کے اندر سیکھنے کی حس ساری زندگی ہونی چاہئیے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں سیکھنے کا رجحان بہت کم ہے۔