کراچی : رینجرز نے زبردستی فطرہ اور زکوۃ اکٹھا کرنے والی تنظیموں‌کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 14:11

کراچی : رینجرز نے زبردستی فطرہ اور زکوۃ اکٹھا کرنے والی تنظیموں‌کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) : سندھ رینجرز نے جبری فطرہ اور زکوٰۃ وصول کرنے والی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری فطرہ اور زکوٰۃ کی جبری وصولی کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کوئی فرد جبری فطرہ یا زکوٰۃ کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر رینجرز کو دی جائے۔ ایسے افراد کی سرکوبی میں پاکستان رینجرز کا ساتھ دیں۔ رینجرز ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے کسی بھی فرد کی تصویر یا ویڈیو بنا کر رینجرز کی ہیلپ لائن پر ارسال کریں ۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ شہری ایسی کسی بھی تنظیم یا فرد کی کال ریکارڈ کر کے بھی رینجرز کے واٹس ایپ نمبر 03162369996پر بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :