راس الخیمہ: خوفناک کار حادثے میں میاں بیوی جاں بحق

جمعہ 10 جون 2016 14:04

راس الخیمہ: خوفناک کار حادثے میں میاں بیوی جاں بحق

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): راس الخیمہ میں ایک خوفناک حادثے میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ کے علاقے دقاقہ میں دن گیارہ بجے کے قریب ایک کار حادثے میں میاں بیوی شدید زخمی ہونے کے باعث چل بسے ہو گئے۔پولیس اسٹیشن کو 11بجے کے قریب اطلاع ملی کے دقاقہ کے علاقے میں کا ر حادثہ پیش آ یا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ کار کے اچانک بڑی شاہراہ پر آنے سے پیش آیا ۔ ایک اماراتی کار ڈرائیور جو بڑی شاہراہ پر تیز رفتار ی سے آرہا تھا۔ لیکن حادثے کا شکار ہو نے والی کار کے ڈرائیور اپنی کار اچانک بڑی سڑک پر لے آیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار کار ٹکرانے سے حادثے کا شکا ر ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متعدد حادثات اسی وجہ سے ہی پیش آتے ہیں ۔جب ڈرائیور بن دیکھے سڑک پر آنے سے ہوتے ہیں۔