سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست پر ایک بار پھر فیصلہ محفوظ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 13:39

سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست پر ایک بار پھر ..

کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست پر ایک بار پھر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ڈویڑن بینچ میں فلم "مالک" پر پابندی کے خلاف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاشر عظیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے رات کو سوچا ، اس کیس میں مزید دلائل سننے چاہئیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا وکلا مزید دلائل دیں۔ عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دستور کی دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دئیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا۔ سندھ میں کچھ سین نکال دئیے گئے ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے دلائل دوبارہ سننے کے بعد فیصلہ ایک بار پھر محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :