فلم کا ہٹ ہونا یا فلاپ ہونا فلم بینوں پر ہوتا ہے، اداکارہ آفرین پری

جمعہ 10 جون 2016 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکار ہ آفرین پری کا کہنا ہے کہ فلم کا ہٹ ہونا یا فلاپ ہونا فلم بینوں پر ہوتا ہے، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے اداکار ہ آفرین پری نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار فلم شائقین پر ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں تنقید کی بجائے اصلاح کی ضرورت ہے۔ آفرین پری نے بتایا کہ انہیں بہت سی ایسی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو ئیں جن کے اسکرپٹ پڑھ کر انہوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ چار فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو عیدالفطر پر سلور اسکرین کی زینت بنیں گی۔