پاکستانی فلموں کا اسکرپٹ بھارتی فلموں سے بہتر ہے، فلمساز راکیش سبھروال

جمعہ 10 جون 2016 13:28

پاکستانی فلموں کا اسکرپٹ بھارتی فلموں سے بہتر ہے، فلمساز راکیش سبھروال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء)بھارتی فلمساز راکیش سبھروال کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمیں اسکرپٹ کے لحاظ سے بھارتی فلموں سے بہت بہتر ہیں، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راکیش سبھروال کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں کا اسکرپٹ بھارتی فلموں کی نسبت بہت بہتر ہے لیکن ہم فلم نوجوان نسل کے لئے بناتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ فلم تخلیق کاری کے ساتھ ساتھ ایک بزنس بھی ہے ۔

اس لئے اب بالی ووڈ میں وہی فلم بنائی جاتی ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔راکیش سبھروال کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فلموں کے بزنس کو بھارتی فلم انڈسٹری نے ابھی ٹچ بھی نہیں کیا لین بالی ووڈ اب ہالی ووڈ کی ٹکر پر ضرور آچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فنانسر ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن ضرورت کچھ نیا کرکے دکھانے کی ہوتی ہے۔