سنگیتا 14جون کو 69برس کی ہوجائیں گی

جمعہ 10 جون 2016 13:17

سنگیتا 14جون کو 69برس کی ہوجائیں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء )سینئر اداکارہ وہدایت کارہ سنگیتا 14جون کو 69برس کی ہوجائیں گی ۔ سنگیتا 14جون 1947کو کراچی میں پیداہوئیں ان کا اصل نام پروین رضوی ہے مگر ان کو شہرت اداکارہ سنگیتا کے طور پر ملی ۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی شوخ و چنچل سنگیتا نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1967 میں فلم کوہ نور سے کیا۔1976میں انہوں نے بطور ہدایتکارہ فلم سوسائٹی گرل بنائی جس کی نمائش نے ہر طرف دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ سنگیتا کی 1984 میں بطور ہدایتکارہ فلم نام میرا بدنام نے شاندار بزنس کیاجس میں ان کی زبردست پرفارمنس نے تہلکہ مچا دیا ۔اداکارہ سنگیتا نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی لا جواب اداکاری سے شائقین فلم کے دل جیت لئے ۔سنگیتا نے جہاں سلور سکرین پر اپنی اداکاری کے ان مٹ نقوش چھوڑے وہیں موجودہ دور میں ان کے ڈرامے بھی عوام میں بے حد مقبول ہیں۔سنگیتا آج بھی فلموں کی ڈائریکشن کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ۔سنگیتا14جون کو اپنی 69سالگرہ کا کیک کاٹیں گی ۔