ناز تھیٹر میں نئے اسٹیج ڈرامے ”سجن بے پرواہ “ کاآغاز ہو گیا

جمعہ 10 جون 2016 13:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء ) ناز تھیٹر میں نئے اسٹیج ڈرامے ”سجن بے پرواہ “ کاآغاز ہو گیا ۔ڈرامے کی تحریروہدایات تنویر خان کی ہیں جبکہ پروڈیوسر منیر مغل ہیں ۔ڈرامے کی کاسٹ میں سحر صدیقی ،انجلی رائے ،خواہش رائے، افضل بوبی ،اعجاز سولجر ،مٹھوجی ،سونیا خان ،سوہنی ملتانی ،ارشد بھٹی ،الیاس احمد ،شاہد سکندرسمیت دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار تنویر خان نے اپنے ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کیلئے ہمیشہ معیاری تفریح فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ،ڈرامے کی ابتداء سے کئی روز قبل اس کی مسلسل ریہرسلز کی گئی ہیں،ڈرامے میں خوبصورت آئٹم سونگز اور معیاری تفریح شامل کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے محظوظ ہوسکیں ۔پروڈیوسر منیر مغل کا کہنا تھا کہ تمام فنکار وں کو مکمل سپورٹ فراہم کی ہے اورامید ہے کہ ڈرامہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔