معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ 38 برس کے ہو گئے

جمعہ 10 جون 2016 12:57

معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ 38 برس کے ہو گئے

ممبئی ۔ 10 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون ۔2016ء) بھارت کے معروف گلوکار میکا سنگھ 38 برس کے ہو گئے ہیں۔ 10جون 1977کو ریاست پٹنا میں پیدا ہونے والے میکا سنگھ نے پاپ میوزک سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گانے خود لکھتے اور خود ہی کمپوز کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میکا سنگھ نے بالی وڈ کے فلم ’سنگھ از کنگ ‘ کے گانے شہرت پائی۔ انھوں نے سلطان، ہاؤس فل، تیور، اور ہیپی نیو ائیر سمیت کئی فلموں کے گانے گائے۔ ان کے مشہور گانوں میں 440 وولٹ، مالامال، بلو، رم رم رومینٹک،آج کی پارٹی اور عشق کھوٹا شامل ہیں۔ میکا سنگھ نے بہترین گلوکار اور بہترین کمپوزر سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔