اسرائیل نے 83 ہزار فلسطینیوں کو رمضان کے لیے جاری کیے گئے سفری اجازت نامے معطل کر دیئے

اجازت نامے منسوخ کیئے جانے سے ہزاروں خاندان یرو شلم میں مقیم رشتہ داروں سے ملاقات نہیں کرسکیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 12:56

اسرائیل نے 83 ہزار فلسطینیوں کو رمضان کے لیے جاری کیے گئے سفری اجازت ..

تل ابیب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) تل ابیب میں دو فلسطینی حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے 83 ہزار فلسطینیوں کو رمضان کے لیے جاری کیے گئے سفری اجازت نامے معطل کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ مغربی کنارے میں شہری امور کے ذمہ دار ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے لیے تمام اجازت نامے خاص طور پر جودیا اور سماریا سے اسرائیل کے لیے سفر کرنے کے لیے جاری کیے گئے سفر نامے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

اس حکم نامے کے تحت غزہ کے سیکڑوں فلسطینی اور مبینہ حملہ آوروں میں سے ایک کے 204 رشتے دار بھی متاثر ہوں گے۔یہ افراد یروشلم میں رمضان کی عبادات اور رشتے داروں سے میل ملاقات نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں دو فلسطینیوں نے ایک مصروف مارکیٹ میں فائرنگ کر کے چار اسرائیلی شہریوں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :