فنانس بل کے ذریعے بالواسطہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے،ایوان بالا میں بجٹ پر بحث کے متعلقہ وزیر اور سیکرٹری خزانہ کی حاضری ضروری ہے،بابر اعوان

جمعہ 10 جون 2016 12:25

اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ فنانس بل کے ذریعے بالواسطہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے ذریعے بالواسطہ قانون سازی کی جارہی ہے حالانکہ ہم یہ معاملہ پہلے بھی اٹھاتے رہے ہیں کہ بالواسطہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث ہو رہی ہے لیکن متعلقہ وزیر اور سیکرٹری خزانہ موجود نہیں ہیں۔ ان کی ایوان میں حاضری ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :