غزہ کا سپائیڈر مین ، جسم میں‌حیرت انگیز لچک رکھنے والا 12 سالہ بچہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 12:20

غزہ کا سپائیڈر مین ، جسم میں‌حیرت انگیز لچک رکھنے والا 12 سالہ بچہ

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) : غزہ کا رہائشی ایک 12 سالہ بچہ اپنے جسم میں حیرت انگیز حد تک لچک لیے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کا سپائیڈر مین کہلائے جانے والا یہ 12 سالہ بچہ اپنے جسم کی لچک کی بنا پر کرتب بھی دکھاتا ہے اور گینس بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے بھی پُر اُمید ہے۔ محمد الشیخ نامی اس بچے کو اس کے جسم میں لچک کی بنا پر جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد الشیخ کا کہنا ہے کہ میرے جسم کی لچک ہی میرا ہنر ہے۔ میں نے ڈھائی سال قبل اس کی شناخت کی جس کے بعد میں نے اس میں مزید بہتری لانے کے لیے کام شروع کر دیا۔ محمد الشیخ کی والدہ کا کہنا ہے کہ پہلے پہل میں محمد کی حفاظت کو لے کر حساس تھی لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ محمد اس کو کرنے میں کافی خوش اور نہایت مطمئن دکھائی دیتا ہے۔ 12 سالہ محمد گینس بُک میں اپنا نام درج کروانے کا خواہاں ہے۔ محمد کے مطابق یہی ایک راستہ اسے کے غزہ سے باہر جانے کا ٹکٹ دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :