کوئٹہ،پرنسپل لا کالج کے قتل کیخلاف وکلا کا بائیکاٹ جاری،سائلین مشکلات کاشکار

جمعہ 10 جون 2016 11:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) کوئٹہ میں پرنسپل لاء کالج کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پرنسپل امان اللہ کے قتل پر وکلاء کی جانب سے 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر پرنسپل لاء کالج کوئٹہ امان اللہ کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے میں عدالتی بائیکاٹ کی کال دی جس پر ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی وکلاء پیش نہیں ہوئے اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔

عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ۔وکلاء کے احتجاج کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ، پرنسپل لاء کالج کو دو روز قبل گھر سے کالج جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :