رتیک اور دپیکا کی فلم”ٹھگ“ ہالی وڈ فلم سے الگ ہے،ڈائریکٹر وجے کرشن آچاریہ

جمعہ 10 جون 2016 11:47

رتیک اور دپیکا کی فلم”ٹھگ“ ہالی وڈ فلم سے الگ ہے،ڈائریکٹر وجے کرشن ..

ممبئی ۔ 9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم”ٹھگ“ ہالی وڈ فلم سے الگ ہے۔ڈائریکٹر وجے کرشن آچاریہ، رتیک کو لے کر فلم” ٹھگ“ بنارہے ہیں اور خیال ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ کی فلم ”پائریٹس آف کیریبین“ سے متاثرہے لیکن اب ڈائریکٹر وجے کرشن آچاریہ نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے بلکہ فلم”ٹھگ“ ہالی وڈ فلم سے الگ ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن اورسسپنس سے بھرپور اس فلم کی تخلیق کا کام یش راج فلمز کررہی ہے ، اس میں ریتک ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ کے کریکٹر جیک اسپیرو والا کردار ادا کریں گے۔ڈائریکٹر کے مطابق یہ ایک ایکشن فلم ہے جس میں ڈرامہ، ایکشن، رومانس اور نغمہ جیسے سبھی مصالحے موجود ہیں۔