کلکی کوچلن اداکارہ کونکونا سن شرما کے گن گانے لگیں

جمعہ 10 جون 2016 11:47

کلکی کوچلن اداکارہ کونکونا سن شرما کے گن گانے لگیں

ممبئی ۔ 9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء)بالی وڈ اداکارہ کلکی کوچلن اداکارہ کونکونا سن شرما کے گن گانے لگیں۔اداکارہ کلکی کوچلن کونکونا سن شرما کی بطور ہدایتکارہ پہلی فلم”اے ڈیتھ ان دی گنج (gunj) “میں کام کر رہی ہیں نے کہا ہے کہ کونکونا سپر ہیومن ہیں،وہ صرف 4 گھنٹے سوتی ہیں اور سیٹ پر کسی پر کسیسے غصہ کرتی ہیں نہ چیختی چلاتی ہیں بلکہ پرسکون رہتی ہیں اور یہ ہی ان کا کمال ہے کہ وہ کام کے دباؤ میں نظر نہیں آتیں۔

(جاری ہے)

کلکی کوچلن نے کہا کہ وہ اپنے کام کی استاد ہیں اس لئے ان کو ایک ٹھوس فلمساز کہا جا سکتا ہے۔کلکی سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی ہدایتکارہ بنیں گی تو انھوں نے کہا کہ نہیں ابھی تو کوئی ارادہ نہیں یہ کام بہت پیسے اور وقت کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ بطور اداکارہ بہت مصروف ہو چکی ہیں ،میرے پاس فلم بنانے کے لئے وقت اور ڈھیر سا پیسہ نہیں ہے۔کنکونا سین کی فلم میں کلکی ایک اینگلو بنگالی خاتون کا رول ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کونکونا کے سابق شوہر رنویر شورے اور تنوجا شامل ہیں۔