میرا دل ٹوٹ گیا ، نورکا بطور اداکارہ اپنی ناکامی کا اعتراف
جمعہ 10 جون 2016 11:35
لاہور۔ 9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) لالی وڈ اداکارہ نور نے بطور اداکارہ اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔اداکارہ نور بخاری نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بطور اداکارہ فیل ہو گئی ہیں۔ادکارہ نور جن کے بارے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے فلمی اور ٹی وی کیرئیر سے مایوسی کے بعد بیرون ملک منتقل ہونے کہ تیاریاں کر رہی ہیں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میرے ساتھ بطور اداکارہ بعض ایشوز ہیں، میں اداکارہ کے طور ناکام ہو گئی ہوں یہاں تک کہ بعض نجی ٹی وی چینلز میرے واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کر رہے ہیں جس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں مالی مشکلات کا شکار ہوں۔
نور نے کہا کہ وہ اپنی فلم”عشق پازیٹو“کے مکمل ہونے کے بعد اپنے مالی معاملات بارے کوئی حتمی فیصلہ کریں گی،انھوں نے بتایا کہ عشق پازیٹو پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔(جاری ہے)
فلم عشق پازیٹو ہدایتکارہ سنگیتا بنا رہی ہیں جس کی شوٹنگ مکمل ہے تاہم فلم شروع سے ہی مختلف تنازعات کا شکار چلی آرہی ہے اس فلم میں نور کے مقابل نئے اداکار ولی حمید علی خان ہیں اور فلم کے بارے دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کی گیم چینجر ثابت ہو گی،فلم اس سال عید الضحی کے موقع پر ریلیز ہو گی۔اس کی کاسٹ میں نور اور حمید کے ساتھ فاریہ بخاری،افتخار ٹھاکر،اور سعود کاظمی شامل ہیں۔نور سید نور کی فلم ”بھائی لوگ“کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں جو گذشتہ پانچ سال سے تاخیر کا شکار چلی آ رہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.