پسندکی شادی:کاہنہ میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی اور داماد سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 11:18

پسندکی شادی:کاہنہ میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی اور داماد سمیت 3 افراد ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) لاہور میں ایک شخص نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی، داماد اور ایک اور شخص کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔یہ واقعہ لاہور کے مضافاتی علاقے کاہنہ کے پولیس سٹیشن کی حدود میں جمعے کی شب پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

کاہنہ پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے عبدااللہ ٹاون کے رہائشی محمد اشرف نے اپنی نوجوان بیٹی صبا اور اس کے 42 سالہ شوہر کرامت کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ان کے خاندانی دوست کو بھی ہلاک کر دیا-واردات کے بعد محمد اشرف نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے-اہلکار کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں مرنے والے تیسرے شخص کی شناخت اکرام کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ مقتول داماد کا قریبی دوست تھا۔

کاہنہ پولیس تھانے میں تفتیشی اہلکار محمد کاظمی نے بتایا کہ ملزم اقبال جرم کر چکا ہے اور ابتدائی تحقیقات سے یہ لگ رہا ہے کے قتل غیرت کے نام پر کیس گیا تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی یقین سے کچھ بھی کہا سکتا ہے-پولیس نے تینوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔پولیس اہلکار کے مطابق واقعے کی ایف آئی ار محمد عثمان کی مدعیت میں درج کروائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :