ایدھی سینٹر میں رہائش پذیر عبداﷲ ایدھی ہوم کے ماحول میں گھل مل گیا

جمعرات 9 جون 2016 22:49

ایدھی سینٹر میں رہائش پذیر عبداﷲ ایدھی ہوم کے ماحول میں گھل مل گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) ایدھی سینٹر میں رہائش پذیر عبداﷲ ایدھی ہوم کے ماحول میں گھل مل گیا ہے لیکن اب بھی عبداﷲ دوراہے پر ہے باپ کے پاس جائے گا یا نانی کا گھر اس کا مسکن بنے گا، عبداﷲ اب بھی اپنوں کے انتظار میں ہے۔عبداﷲ کی ماں کے ساتھ ہنستی کھیلتی زندگی کو شاید کسی کی نظر لگ گئی۔ماموں اور خالہ منظر عام پر آئیں اورعبداﷲ کا باپ خانیوال کا چوہدری اقبال بھی زندہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں خاندان عبداﷲ کو لینے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب عبداﷲ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایدھی سینٹر کے ماحول میں گھل مل رہاہے۔ایدھی سینٹر کی رضیہ وہ واحد لڑکی ہے جو عبداﷲ کی اماں بھی ہے اور دوست بھی۔مما مما کہنے والا عبداﷲ اب اماں جی کہنے لگا ہے۔ عبداﷲ کے رشتے دارموجود ہیں لیکن ملنے آنے والا کوئی نہیں۔والد کراچی میں ہے لیکن بیمار ہے اور نانی ،خالہ اور ماموں کئی روز سے ملنے ہی نہیں آئے۔عبداﷲ نے ان حالات سے شاید سمجھوتہ کر لیا ہے۔اس لئے اب عبداﷲ کے چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔