آئی جی سندھ کا سیاسی شخصیات کے اسکارٹ کا شہریوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویے پر ناراضگی

جمعرات 9 جون 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سیاسی شخصیات اور پولیس افسران کے ساتھ موونگ پوزیشن میں رہنے والے اسکارٹ اور پائلٹ کے شہریوں کے ساتھ انتہائی غصے اور تضحیک آمیز برتاوُ پر ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی نامناسب حرکتوں/ برتاوُ سے عوام میں پولیس کا امیج خراب ہوتا لہٰذا تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے اسکارٹ کو آئندہ سڑکوں پر شہریوں کے ساتھ ایسا برتاوُ نہ کرنے کا پابند بنائیں گے جبکہ ایس ایس پیز تمام آر آئیز و لائن افسران کو ایسی غلط اور نامناسب حرکتوں کو ختم کیئے جانیکے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ کو یقینی بنائیں گے ۔

بصورت دیگر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو انتہائی سنجیدہ لیا جائیگا ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے امید ظاہر کی کہ انکی ٹیم ان احکامات پر عین روح کے مطابق عمل درآمد کراتے ہوئے پولیس کا بہتر امیج عوام کے ذہنوں میں بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :